ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے مسلزبنا لئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپورنے فلم کے لئے اپنی باڈی کو سنجے دت جیسا دکھانے کے لئے ان دنوں جم میں سخت محنت کر رہے ہیں۔ان کی ایک لیک کی گئی تصویر میں وہ ورزش کے باعث پسینے میں شرابور نظر آتے ہیں اور ان کے جسم میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنا ان کے لئے بالکل ایک منفرد تجربہ ہے۔فلم کی ہدایات راج کمار ہیرانی نے دی ہیں ۔ فلم آئندہ سال مارچ میں ریلیز کی جائے گی۔