ممبئی (شوبز ڈیسک)برصغیر کی ممتاز گلوکارہ آشا بھوسلے نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی نے بہت حد تک ہماری زندگی کو بہتر بنادیا ہے لیکن ٹیکنالوجی کسی گلوکار کی آواز میں جان نہیں ڈال سکتی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آشا بھوسلے نے اپنے گلوکاری کے کیریئر کا آغاز 1943 کی مراٹھی فلم ’ماجھا بال‘ میں ایک گانا گا کر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ٹیکنالوجی نے بہت حد تک ہماری زندگی کو بہتر بنادیا ہے، لیکن لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے مطابق ٹیکنالوجی کسی گلوکار کی آواز میں جان نہیں ڈال سکتی۔ایک ہندوستانی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنا اور اسے سیکھنا متاثر ک±ن ہے لیکن یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ اصل ٹیلنٹ کی جگہ نہیں لے سکتی۔آشا بھوسلے کے مطابق ’مجھے پ±رانے زمانے کا کہہ لیں، لیکن میرا ماننا یہی ہے کہ ٹیکنالوجی آواز میں جان نہیں ڈال سکتی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گانے طویل ہونے کے بجائے اب ٹیکنالوجی کی وجہ سے مختصر ہوگئے ہیں، تاہم ا?شا بھوسلے کا کہنا تھا کہ گلوکار اپنے ٹیلنٹ کو مزید بہتر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لے سکتے ہیں۔