کراچی(شوبز ڈیسک) حدیقہ کیانی کے نئے البم وجد کا نیا گانا چھاپ تلک ریلیز کردیا گیا چھاپ تلک امیر خسرو نے برج بھاشا میں لکھا تھااور صوفیانہ موسیقی کے حلقوں میں اسے نمائندہ حیثیت حاصل ہے۔حدیقہ کیا نی ان دنوں اپنے میوزک البم وجد ط والیمکے گانوں کی پروموشن میں مشغول ہیں اور چھاپ تلک اس سلسلے کا پانچواں گانا ہے البم کل آٹھ گانوں پر مشتمل ہے گانے کو سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے اور اب تک چار ہزار افراد اسے شیئر کرچکے ہیں جبکہ ساڑھے چھ لاکھ سے زائد افراد سے دیکھ چکے ہیں۔ اور 14 ہزار نے اسے پسند کیا ہے۔گانے کی اصلی طرز امیر خسرو کی تیار کردہ ہے تاہم اس کی طرز میں عرفان کیانی نے اس میں مختلف ترامیم کی ہیں۔موسیقی میں ستار کے فرائض استاد نفیس احمد نے انجام دیے ہیں جبکہ ڈھولک پر راج ویر اور ہارمونیم پر موسیقی عرفان کیانی نے دی ہے۔ پسِ پردہ آواز عرفان عمران شرافت سخاوت اور بادشاہ کی ہے۔گانے کی میوزک ویڈیو میاں سلی حویلی بارود خانہ روڈ لاہور میں شوٹ کی گئی ہے اور ویڈیو کی ہدایت کاری کے فرائض عبداللہ حارث نے انجام دیے ہیں جبکہ اس میوزک البم کوحدیقہ کے بھائی عرفان کیانی نے پروڈیوس کیا ہے۔وجد البم کلاسیکل اور فوک موسیقی جو کہیں کھو سی گئی تھی اس کو واپس لانے کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے، میوزک البم کے اب تک پانچ گانے ریلیز ہوچکے ہیں۔اس سے قبل حدیقہ کیانی کے متعدد البم ریلیز کئے جاچکے ہیں جن میں آسمان، راز، روشنی، رنگ ودیگر نمایاں ہیں، جبکہ پسِ پردہ گلوکاری میں حدیقہ کیانی نے متعدد ڈراموں کے لیے گانے گئے ہیں۔مئی 2012میں حدیقہ کیانی نے کوک اسٹوڈیو سیزن فائیو میں امیر خسرو کا مقبول ترین کلام رنگ گایا تھا جسے شائقین میں بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔حدیقہ کیانی کوان کی بہترین گلوکاری پرمتعدد ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں تمغہ امتیاز برائے موسیقی، نگار، پاکستان میوزک انڈسٹری ، پی ٹی وی، ویمن ایکسیلینس ، وحید مراد ایوارڈز ودیگر نمایاں ہیں ۔#/s#