تازہ تر ین

”ہمارا پاکستان “ بولنے پر انتہاءپسند بھارتی عوام میکا سنگھ پر برہم

ممبئی(شوبز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے جشن آزادی سے قبل پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارتی گلوکار میکا سنگھ مشکل میں آگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکا سنگھ 12 اور 13 اگست کو امریکی ریاست شکاگو اور ہیوسٹن میں کنسرٹ کرنے والے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کو پیغام دیا۔ پیغام میں میکا سنگھ نے کہا کہ ”میرے ساتھ موج مستی کرنے کے لیے تیار ہو جائیں، ہیوسٹن اور شکاگو میں آرہا ہوں“۔بعد ازاں میوزک کنسرٹ کے منتظمین نے میکا سنگھ کی ایک ویڈیو بھی ٹوئیٹر پر شیئر کی جس میں میکا سنگھ یہ کہہ رہے ہیں

کہ ”میں پاکستان اور بھارت کا یوم آزادی منانے کے لیے کافی پرجوش ہوں، 15 اگست کو ہمارا ہندوستان آزاد ہوا تھا اور 14 اگست کو ہمارا پاکستان“۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بھارتی عوام سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر میکا سنگھ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا نے بھی میکا سنگھ پر شدید تنقید کی اور ”ہمارا پاکستان“ کہنے کے بعد انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain