اسلام آباد(آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے کہا ہے کہ اپنی سابقہ اہلیہ مخدوم فریال کے ساتھ جھگڑے کے بعد میں رات بھر سو نہیں سکا،گھر کے اجڑ جانے کا بہت افسوس ہے لیکن فریال معاملے کو اس نہج پر لے گئی تھیں جہاں پر گھر کا آباد رہنا بہت مشکل تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان فریال سے جھگڑے کے بعد مسلسل ٹینشن میں ہیں اور انہیں سب سے زیادہ دکھ فریال اور ایک دوسرے برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کے تعلقات کا ہے۔عامرخان کے تہور دیکھ کر فریال مخدوم نے گھر بچانے کیلئے انہیں صلح کی بھی پیشکش کی تھی لیکن عامر خان نے یہ کہہ کر اسے مسترد کردیا تھا کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے۔فریال کی طرف سے یہ پیغام بھی دیا گیا کہ ماضی کی تلخیاں بھول کر آ¶ پھر سے گھرآباد کرلیں لیکن عامر خان نے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے طلاق دیدی۔دینی ومذہبی حلقوں میں ٹیکسٹ میسج کے ذریعے طلاق کا معاملہ بھی زیر بحث ہے۔عامرخان کی طرف سے فریال کو دی گئی طلاق اگر م¶ثر قرار دی گئی تو عامرخان کو اپنی آدھی جائیداد فریال کے نام کرنا پڑے گی۔عامرخان اس وقت انگلینڈ سمیت دیگر ممالک میں اڑھائی کروڑ پا¶نڈز مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔اگر دونوں کے درمیان صلح نہ ہوسکی تو یہ معاملہ برطانوی عدالت میں طے ہوگا۔






































