تازہ تر ین

پرستاروں کی طرف سے ملنے والی محبت میرا اثاثہ ہے

لاہور(شوبزڈیسک) نامور اداکار میکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ پرستاروں کی طرف سے ملنے والی محبت میرا اثاثہ ہے ، ڈرامہ سیریل” الف اللہ اور انسان “میں میرے کردار کو جس طرح پذیرائی ملی ہے اسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا۔ ایک انٹر ویومیں انہوںنے کہا کہ ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے کیونکہ آپ کا کامیاب مستقبل اسی سے جڑا ہوتا ہے ۔خوش قسمت ہوں کہ مجھے میرے پرستاروںنے ہر کردار میں پسند کیا ہے جس سے مزید لگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ میکال ذوالفقار نے کہا کہ ” الف اللہ اور انسان “ میں میرے کردار کو بہت سراہا جارہا ہے اور میری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اسی طرز پر کام کروں ۔ اس پراجیکٹ میں سینئراداکا ر قوی خان بھی شامل ہیں۔

اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ان کے کئی دہائیوں کے تجربے سے استفادہ کروں ۔انہوںنے کہا کہ ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ ایسا کردار نبھائے جسے اس کے پرستار مدتوں یاد رکھیں اور میںبھی ایسے ہی کردار کی تلاش میں ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain