تازہ تر ین

اداکار عامر خان کی اہلیہ بارے اہم خبر ،مداحوں سے دعا کی اپیل کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راﺅسوائن فلو میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اس خبر کی تصدیق عامر خان نے خود ایک ویڈیو بیان میں کی ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات نے آج ایک فلاحی ادارے پانی فاﺅنڈیشن کی تقریب میں شرکت کرنا تھی لیکن بیماری کی وجہ سے وہ اس میں شرکت نہ کر سکے۔ اس سے قبل سینئر جرنلسٹ انوپما چوپڑہ نے خبر دی تھی کہ عامر اور کرن سوائن فلو میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ پانی فاﺅنڈیشن کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کرتے ہوئے عامر خان نے خودان خبروں کی تصدیق کی۔ عامر خان نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سوائن فلو جیسی وائرل بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ اس بیماری کا وائرس بہت جلدی سے پھیلتا ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ دوسرے لوگوں کی حفاظت کیلئے تقریب میں شرکت نہ کی جائے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹوں کے ذریعے ہمارے خون میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی ہے۔ میں نے اور کرن راﺅنے آئندہ ایک ہفتے تک گھر سے باہر نہ نکلنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ہمارے وائرس سے کوئی متاثر نہ ہو جائے۔انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی بھی اپیل کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain