تازہ تر ین

چوہدری نثار کیوں نہیں آئے؟, اہم خبر آگئی

لاہور(رپورٹنگ ٹیم)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے چوہدری نثار کمر کے شدید درد میں مبتلا ہیں اور ہو سکتا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے پنجاب ہاﺅس نہ آئے ہوں،وہ گزشتہ دنوں نواز شریف سے ملاقات کے لئے آتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے کمر درد کی وجہ سے دو مرتبہ اپنی پریس کانفرنس ملتوی کی ، میں خود گواہ ہوں کہ وہ نواز شریف سے ملنے آئے لیکن درد کی وجہ سے بیٹھ نہ سکے اور کھڑے رہے اور بعد ازاں صوفے کی بجائے کرسی پر بیٹھے ۔چوہدری نثار گزشتہ دنوں نواز شریف سے ملاقات اور اجلاسوں میں آتے رہے ہیںاور کھل کر اپنے موقف کا اظہا ر بھی کرتے رہے ہیں۔سب کو پتہ ہے چوہدری نثار کمر کے شدید درد میں مبتلا ہیں اور ہو سکتا ہے کہ انکی طبیعت ناساز ہو ۔ انہوںنے کہا کہ آئین و قانون میں اگر کہیں لکھا ہے کہ نواز شریف جی ٹی روڈ کے راستے گھر نہیں جا سکتے تھے انہیں منع کر دیں گے۔ جن لوگوں نے نواز شریف کو ووٹ دیا ہے وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گھر جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain