تازہ تر ین

پیپلز پارٹی کی قیادت تقسیم, حکومت بارے کیا ہونے جارہا ہے؟دیکھئے خبر

کراچی (خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی نااہل وزیراعظم کی حمایت کرنے یا نہ کرنے پر دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، ایک حصے نے میثاق جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کے لیے نواز شریف کا ساتھ دینے جبکہ دوسرے حصے نے نواز شری فحکومت کے خاتمے کے لیے تحریک چلانے کی ضرورت پر زور دینا شروع کر دیا۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ سے وزیراعظم کو نااہل قراردیئے جانے کے بعد نواز شریف کے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے رابطے کے بعد انہوں نے میثاق جمہوریت کے تحت جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کے لیے جزوی طور پر ان کا ساتھ دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس طرح نہ صرف جمہوریت کے گرد منڈلاتے خطرات کو دور کیا جا سکے گا بلکہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری کرلینے کے سبب مظلومیت کا کارڈ نہیں کھیل سکے گی۔ اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بالول بھٹو زرداری اپنے والد کے خیالات سے متفق نہیں اور ان کا خیال ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو مزید مہلت نہیں ملنا چاہیے بلکہ سیاسی جماعتیں مل کر ملک کے اندر جلد الیکشن کے مطالبے کے تحت بھرپور تحریک چلائیں۔ پیپلزپارٹی کی بیرون ملک اور اندرون ملک کی قیادت کے درمیان ان اختلافات کے بعد پارٹی کی سیاسی قیادت اور کارکنان بھی دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی اکثریت نے بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے تحریک پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے تحت بلاول بھٹو کے حامی رہنماﺅں نے باقاعدہ طور پر دوسری سیاسی جماعتوں سے بڑے پیمانے پر رابطے شروع کردیئے ہیں اور جلد ہی مسلم لیگ ن کی حکومت کیخلاف بھرپور تحریک شروع ہونے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain