تازہ تر ین

عید قرباں سے قبل عوام کی قربانی ،تیاریاں عروج پر

لاہور (خصوصی رپورٹ) عید قربان سے قبل مہنگائی کا طوفان برپا کردیا گیا۔ پیاز‘ ٹماٹر‘ مرچ‘ لیموں بھی مہنگے ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق سبزی منڈیوں میں گراں فروشی کے ذریعے عید قربان کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ پیاز‘ ٹماٹر‘ مرچ‘ لیموں اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ پیاز کی قیمت مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے 35 روپے کلو مقرر کی گئی مگر دکاندار 40 روپے کلو فروخت کررہے ہیں۔ لیموں 104 روپے کلو کے بجائے 160 سے 200 روپے کلو تک بکنے لگا۔ سبز مرچ کی قیمت پچاس روپے کلو مقرر ہے یہ دس روپے مہنگی بیچی جارہی ہے۔ اسی طرح شہری ٹماٹر 41 کے بجائے 50 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں تاکہ ہر طبقہ عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکے۔ عید قربانی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain