فیصل آباد: پنجاب میں سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج اور ہڑتال کے باعث 15 گھنٹوں میں 9 مریض جاں بحق ہوگئے۔ ینگ ڈاکٹرز نے ہٹ دھرمی اوربے حسی کی انتہا کردی فیصل آبادمیں الائیڈ اسپتال کےایمرجنسی وارڈ میں گزشتہ کئی روز سے جاری ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریض رل گئے، ہڑتال کی وجہ سے اسپتال میں متعدد آپریشن ملتوی کردئیے گئے جب کہ ایمرجنسی میں بھی سنیئر ڈاکٹرز ہی فرائض انجام دیتے رہے۔ڈاکٹرز کی کمی کے باعث میڈیکل ایمرجنسی وارڈ میں مریض بے یارو مددگار پھرتے رہے، لیکن ڈاکٹرز کو لاچار مریضوں پر رحم نہ آیا اورانہوں نے مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث 15 گھنٹوں میں 9 مریض جاں بحق ہوگئے، جب کہ سرجیکل ایمرجنسی اور ان ڈور آؤٹ ڈور ہلاکتیں اس کے علاوہ ہیں۔