تازہ تر ین

عامر خان کے بیٹے جنید خان بھی اداکاری کے میدان میں آگئے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارعامر خان کے بیٹے جنید خان نے اداکاری کا آغاز کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جنید خان معروف سٹیج ڈائریکٹر کوثرٹھاکر پدمسے کے سٹیج ڈرامے میں کام کررہے ہیں۔ اس ڈرامے کیلئے جنید نے پہلے آڈیشن دیا اور انہیں اس ڈرامے میں اداکاری کا چانس مل گیا۔گریجویشن مکمل کرنے کے بعد جنید امریکی ڈرامہ اکیڈمی سے کورس مکمل کرکے لوٹے ہیں۔ جنید کا پہلا سٹیج ڈرامہ آئندہ ہفتے پیش کیا جائیگا۔ ان دنوں مشہور اداکاروں کے بچے اداکاری کا فن اپنارہے ہیں۔ سری دیوی کی بیٹی جھانوی، سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے بعد اب عامر خان کے بیٹے جنید خان نے بھی اداکاری شروع کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain