تازہ تر ین

ڈھلتی عمر مگر حسینائیں پھر بھی جوان

ممبئی (خصوصی رپورٹ)عمر صرف ایک نمبر ہے اس کا انسانی شخصیت اور خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یہ محاورہ بالی ووڈ حسیناﺅں پر بالکل فٹ بیٹھتا ہے کیونکہ شوبز کی متعدد حسیناﺅں کی عمر 40سال یا اس سے زائد ہے لیکن دیکھنے میں وہ کسی نوجوان اداکارہ سے کم نظر نہیں آتیں۔ یکم نومبر 1973ءکو پیدا ہونے والی سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے 43 سال کی عمر میں بھی کسی نوجوان حسینہ سے کم نظر نہیں آتیں۔ کائنات کی حسین ترین خاتون کاخطاب حاصل کرنے والی نامورہ اداکارہ سشمیتا سین کا جنم 19 نومبر 1975ءمیں ہوا تھا، 42سال کی عمر میں بھی سشمیتا کا شمار بالی ووڈ کی حسین ترین خواتین میں ہوتا ہے۔ نامور اداکارہ شلپا شیٹھی کے بارے میں کہا جائے کہ وقت ان پر آکر ٹھر گیا ہے تو غلط نہ ہوگا، 8جون 1975 ءکو پیدا ہونے والی شلپا نے زندگی کی 42بہاریں دیکھ لی ہیں لیکن انہیں دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ ادھیڑ عمری میں داخل ہوچکی ہے۔ یکم جنوری 1975ءکو پیدا ہونے والی نامور اداکارہ سونالی باندرے 42سال کی ہوچکی ہیں لیکن وہ آج بھی کئی اداکاراﺅں سے زیادہ خوبصورت نظر آتیں ہیں۔ روینہ ٹنڈن کی تاریخ پیدائش26 اکتوبر 1974ءہے اور وہ رواں سال پورے 42برس کی ہوچکی ہیں، خوبصورت اور نوجوان لڑکی دکھائی دے رہی ہےں۔ پریتی زنٹا کا شمار بالی ووڈ کی خوبرو اداکاراﺅں میں ہوتا ہے ، 31جنوری 1975ءکو جنم لینے والی پریتی کی عمر بھی 42برس ہے لیکن آج بھی خوبصورتی میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں۔ بالی ووڈ کی مشہور ترین اداکارہ کاجول زندگی 43بہاریں دیکھ چکی ہیں، گزشتہ روز ہی انہوں نے اپنی 43ویں سالگرہ منائی ہے ، لیکن وہ آج بھی موجودہ دور کی کسی بھی اداکارہ سے کم نظر نہیں آتیں۔ ماضی کی خوبرو اداکارہ 42سالہ ارمیلا ماٹونڈکر شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں، عموماً شادی کے بعدخواتین موٹی ہوجاتی ہیں جس سے ان کا حسن ماند پرجاتا ہے ، لیکن ارمیلا نے اپنی خوبصورتی کو ماند نہیں پڑنے دیا۔ اسی طرح جوہی چاولہ 49 ، منیشاکوئرالہ 46، مادھوری ڈکشت 50، سری دیوی 53، کرشمہ کپور 43، ماہیماچودھری 43، رانی مکھر جی 39سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد بھی اس ڈھلتی عمر میں جوان لگتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain