اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ نے ا نکشاف کیا ہے کہ شریف خاندان نے 17 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی رقم چین بھجوائی گئی۔ ملتان میٹرو بس کا بڑا سکینڈل جلد سامنے آئے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میٹرو ملتان بنانے والی کیپٹل کنسٹرکشن کمپنی نے 17 ملین ڈالر چینی کمپنی کو بھیجے۔ چین کی سکیورٹی ایکسچینج نے تحقیقات شروع کر دی کہ رقم کہاں سے آئی تفتیش کرنے وہ پاکستان میں آئے یہاں پتہ چلا کہ حبیب رفیق اور میٹرا گون ملتان میٹرو بنا رہے ہیں۔ ان کمپنوں نے رقم بھجوائی تھی۔ کیپٹل کمپنی کے مالک نے بتایا کہ شریف فیملی کے پیسے ہم نے نکال کر چین بھیجے۔ یہ شریف خاندان کے خلاف ایک اور ریفرنس بنے گا۔ چینی ٹیم ابھی بھی پاکستان میں موجود ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔