تازہ تر ین

جنوبی افریقن باڈی بلڈرمہارت دکھاتے دم توڑگیا

جوہانسبرگ(نیوزایجنسیاں)جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والا تن ساز ایک چیمپئن شپ میں مہارت دکھاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے باڈی بلڈر سفیسو لنجیلو تھابی جو آئی ایف ایف بی کی 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں جونیئر ورلڈ چیمپئن بھی رہے ہیں، گزشتہ روز جنوبی افریقا میں ایک چیمپئن شپ کے دوران بیک لفٹ لگا رہے تھے کہ اس دوران ان کا توازن بگڑ ہوگیا اور وہ کمر کے بل گرگئے۔باڈی بلڈر کے گرنے سے ان کی گردن کو جھٹکا لگا اور اس سے قبل ان کے ساتھی انہیں اٹھانے کے لیے آتے وہ وہیں پڑے پڑے چند لمحوں میں دم توڑ گئے۔ سابق جونیئر ورلڈ چیمپئن کی ایونٹ میں پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بیک لفٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب باڈی بلڈر کمیونٹی بھی سفیسو کی اس طرح موت واقع ہونے پر حیران ہیں جب کہ کچھ نے تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کچھ احتیاطی تدابیر بھی شیئر کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain