لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم کے سوشل میڈیا اکانٹس ہیک کرلیے گئے ہیں ۔ 23سالہ ٹیسٹ کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میرا انسٹاگرام اور فیس بک اکانٹ ہیک ہوچکا ہے۔
، ان شااللہ میں انہیں ہیکرز سے چھڑوا لوں گا اور تب تک آپ کو اپ ڈیٹ رکھو ں گا ۔یاد رہے کہ دو روز قبل دنیا کے نمبر ون ٹی ٹونٹی بالر عماد وسیم کے فیس بک اور انسٹا گرام اکانٹ بھی ہیک ہوگئے تھے ۔