تازہ تر ین

جمہوریت کی بحالی کیلئے فوجی کارروائی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر کا کہنا ہے کہ نکولس مادورو اقتدار پر قابض ہیں، جمہوریت کی بحالی کیلئے فوجی کارروائی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ ایک شمالی کوریا سنبھالا نہیں جاتا، اور ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کو بھی فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صدر نکولس مادورو اقتدار پر قابض ہو چکے ہیں، جمہوریت کی بحالی کیلئے وینزویلا کیخلاف فوجی کارروائی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔وینزویلا کے وزیر اطلاعات نے ٹرمپ کے بیان کو شدت پسندی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وینزویلا کی خود مختاری اور آزادی پر حملہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain