تازہ تر ین

اداکارہ نیہا دھوپیا کی کار کو حادثہ پیش آ گیا

ممبئی(ویب ڈیسک)موقع پر موجود لوگ حادثے میں زخمی ہونیوالی اداکارہ کوہسپتال پہنچانے کے بجائے سیلفیاں بناتے رہے۔رئیلٹی شو ”نوفلٹرنیہا“ کی تشہیر میں مصروف اداکارہ چندی گڑھ میں موجود تھیں جہاں سے ممبئی واپسی کیلئے ایئر پورٹ جاتے ہوئے انکی گاڑی حادثے کا شکارہو گئی۔
نیہا دھوپیا کی گاڑی کو سامنے سے آنیوالی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جسکے باعث انکا کندھا شدید زخمی ہوا جبکہ انکی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا مگر سب سے حیرت انگیز بات وہاں موجود افراد کا ردعمل تھا جو حادثہ ہوتے ہی جمع ہوگئے مگر بجائے اسکے کہ اداکارہ کو ہسپتال پہنچاتے وہ سیلفیاں بنانے لگے تاہم اداکارہ اور ان کی ٹیم اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain