لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان نمبر ون اور قومی ہیرو ماریہ طور پکئی نے جشن آزادی سکوائش چیمپئن شپ جیت کر ناقدین کے منہ پر تالے لگادئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نمبر ون اور قومی سکوائش کھلاڑی ماریہ طور نے تنقید اور کردار کشی کے باوجود لاہور میں نے والی جشن آزادی سکوائش چیمپئن شب جیت لی۔ماریہ طور نے جشن آزادی اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔لاہور میں جشن آزادی نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں قومی اسکواش کھلاڑی ماریہ طور نے اپنی حریف فائزہ ظفر کو 3 صفر سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔جب کہ جشن آزادی نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا مینز ٹائٹل طیب اسلم نے جیتا اور انہوں نے فرحان زمان کو 2-3 سے شکست دی۔