تازہ تر ین

چکوترے کے حیرت انگیز فوائد

لاہور (نیٹ نیوز) ویسے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ فروٹ اور سبزیاں صحت کیلئے بہتر ہی ہوتی ہیں تاہم کچھ فروٹ ایسے ہیں جن میں انسانی صحت کو بہتر بنانے کے حیران کن فوائد موجود ہیں۔ چکوترے کا شمار بھی ایسے فروٹس میں ہوتا ہے جن کے انسانی صحت پر کئی بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ چکوترے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اتنا مہنگا بھی نہیں اور عام مارکیٹ سے بھی آسانی سے مل جاتا ہے۔ اس فروٹ کا شمار عام فروٹس میں ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق چکوترے کے اجزاءانسانی جسم کے خراب کولیسٹرول کیخلاف جنگ کرکے انسانی ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں جبکہ یہ اضافی وزن کو بھی کم کرنے میں حیران کن طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگر کہا جائے کہ چکوترا سپر فوڈ ہے تو اس میں کوئی بھی غلط بات نہیں ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اگر ہر کھانے سے پہلے چکوترے کا جوس پیا جائے یا آدھا چکوترا کھایا جائے تو اس عمل سے نہ صرف ہاضمے کا نظام درست ہوتا ہے بلکہ حیران کن طور پر وزن بھی کم ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain