تازہ تر ین

مکی آرتھر نے مجھے گالیاں دیں، عمر اکمل کا الزام

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دیں اور وہ کسی کی گالیاں نہیں سن سکتے۔لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل نے الزام لگایا کہ مکی آرتھر نے انہیں کہا کہ اکیڈمی نہ آؤ، جاؤ کلب کرکٹ کھیلو، وہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی برا بھلا کہتے ہیں، میں خود کو اچھا کرنا چاہتا ہوں لیکن رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ انہیں بلا جواز وارننگ دے کر کیمپ سے ڈراپ کیا گیا، انہوں نے کبھی رولز کی خلاف ورزی نہیں کی، ہیڈ کوچ کو گالیاں دینے سے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی نہیں روکا، کوچنگ اسٹاف کے رویے کی طرف کرکٹ بورڈ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر اور کوچنگ اسٹاف نے انہیں ٹارگٹ بنا رکھا ہے، اکیڈمی کا مقصد غلطیوں اور خامیوں پر قابو پانا ہوتا ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مجھے ٹریننگ سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے، مکی آرتھر نے کہا کہ مجھے اکیڈمی میں کس نے آنے دیا۔وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو گالیاں دیں، کسی سینیئر کھلاڑی نے مکی آرتھر کو نہیں روکا کہ وہ پاکستانی پلیئرز کے لیے ایسے الفاظ استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی انجری کی وجہ سے انگلینڈ گئے تھے کہیں غائب نہیں ہوئے تھے اور اس حوالے سے انہوں نے مشتاق احمد اور ڈاکٹر سہیل کو بتادیا تھا۔عمر اکمل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے عملے کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ پی سی بی اکیڈمی اسٹاف نے ان کے ساتھ کام کرنے انکار کیا، عملے نے کہا کہ وہ صرف سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں انہیں غلط وارننگ دے کر فٹنس ٹیسٹ سے روکا گیا، 2009 سے اب تک انہیں کبھی جرمانہ نہیں ہوا اور نہ ہی انہوں نے کبھی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain