تازہ تر ین

سر پر گیند لگنے سے نوجوان کرکٹر جاں بحق ، پی سی بی کا اظہار افسوس

مردان (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مردان میں سر پر گیند لگنے سے نوجوان بلے باز کی ناگہانی موت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی نے کرکٹر زبیر احمد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زبیر احمد کے انتقال سے ثابت ہوگیا کہ میچ کھیلتے ہوئے حفاظتی سامان اور ہیلمٹ پہننا کتنا ضروری ہے۔

زبیراحمد گزشتہ روز خیبرپختون خوا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔نجی کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے دوران زبیر احمد کو تیز بال گردن پر لگی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ زبیر احمد گیارہویں جماعت کے طالب علم تھے اور کرکٹ سیکھنے کےلئے گزشتہ کچھ عرصے سے اکیڈیمی سے منسلک ہوئے تھے۔#/s#


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain