لاہور( خبر نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ،بلاول ہاﺅس لاہور میں منعقد ہ اہم اجلاس کی صدارت بھی کی ۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے لاہور آمد کے بعد مرکزی رہنماﺅں کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، ،مخدوم شہاب الدین ،فرحت اللہ بابر ،ندیم افضل چن ،سینیٹر سلیم مانڈی والا ،مصطفی نواز کھوکھر ،اورنگزیب برکی ، تسنیم قریشی سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں حلقہ این اے 120کےلئے انتخابی مہم اور کامیابی کےلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری آج ( جمعرات ) سہ پہر چار بجے بلاول ہاﺅس لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔






































