تازہ تر ین

کلثوم نواز کیخلاف درخواستیں, مخالفین خود مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد(آن لائن) بیگم کلثوم نواز کی دہری شہریت واقامہ سے متعلق الیکشن کمیشن کو تاحال ثبوت فراہم نہیں کئے جاسکے، مصدقہ دستاویزات ملنے کے بعد سابق خاتون اول کوقانون کے مطابق نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع نے دبے الفاظ میں عندیہ دیدیا ہے،الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق لاہور کے حلقے این اے120 میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کو بطور امیدوار نامزد کرنے کے بعد ان کے اقامے کے حوالے سے مبینہ تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر کلثوم نواز دہری شہریت کی حامل نکلیں تو ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوسکتے ہیں تاہم حکمران جماعت نے بیگم کلثوم نواز کے اقامے کو جعلی قرار دیا ہے اوران کے مخالفین بھی ابھی تک الیکشن کمیشن کو مصدقہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس وقت پارلیمنٹ ہا¶س میں بیٹھے ہوئے اکثریتی پارلیمنٹیرین دہری شہریت کے حامل ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے ابھی تک پارلیمنٹیرین کے کاغذات نامزدگی کو دوبارہ چیک کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain