تازہ تر ین

خاتون کی بوری بند لاش برآمد ، علاقہ میں خوف وہراس ، سنسنی خیز خبر

لاہور (کرائم رپورٹر) نولکھا کے علاقہ سے آج صبح چالیس سالہ خاتون کی ہاتھ پاﺅں بندھی بوری بند نعش برآمد۔ علاقہ میں شدید خوف و ہراس۔ پولیس کی دوڑیں‘ مقتولہ کون تھی‘ کہاں سے آئی‘ اسے کیوں مارا گیا‘ پولیس نے قریبی عمارتوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا جبکہ لٹن روڈ اور مانگامنڈی میں ٹریفک حادثہ کے دوران دو افراد جاں بحق۔ بتایا گیا ہے کہ نولکھا کے علاقہ ریلوے روڈ وطن ہائی سکول والی گلی میں آج صبح بوری پڑی تھی جسے مشکوک جانتے ہوئے اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے آکر دیکھا تو اس میں خاتون کی نعش پڑی تھی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے مقتولہ کے چہرے پر شاپنگ بیگ چڑھانے کے بعد رسیوں سے ہاتھ پاﺅں باندھ رکھے تھے۔ بوری سے خاتون کی نعش ملنے پر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اطلاعات ملنے پر ہومی سائیڈ اور فرانزک لیب کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے تمام شواہد اکٹھے کر لئے۔ پولیس کے مطابق دیرینہ دشمنی اور زیادتی سمیت تمام پہلوﺅں پر تفتیش جاری ہے۔ مقتولہ حلیہ سے اچھے گھرانے کی معلوم ہوتی تھی جس نے پھولدار قمیض اور سبز رنگ کی شلوار پہن رکھی تھی جبکہ لٹن روڈ کے علاقہ میں رات گئے اوکاڑہ کا رہائشی 28 سالہ زوار حسین نامی نوجوان موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ فیروزپور روڈ پر واقعہ نجی تھیٹر کے سامنے تیز رفتار مزدا نے ٹکر مار کر ٹائروں تلے کچل دیا‘ جس کے نتیجہ میں مذکورہ نوجوان موقع پر ہلاک ہوگیا۔ علاوہ ازیں مانگامنڈی بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثہ کے دوران 60 سالہ مظہر ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا۔ چوہنگ کے علاقہ میں واقع شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کے قریب رات گئے ڈاکوﺅں نے 30 سالہ غلام فرید اور 25 سالہ منیرسے 3 لاکھ کی نقدی چھین لی اور مزاحمت کرنے پر انہیں گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain