اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان توہین عدالت سے نہیں بلکہ ریفرنسز جمع ہونے سے ڈرتا ہے۔ یہ خاندان ریلیاں نکالنے کے بعد لندن چلا جائے گا۔ شریف خاندان جانتا ہے کہ وہ عدالت میں نہیں یت سکتے، ان کے پاس دولت کے جائز ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کیسز میں معاملہ ووٹوں کا نہیں بلکہ جرم کا ہے۔ نواز شریف کے ساتھ کسی قسم کی ہمدردی نہیں ہونی چاہیے۔ جمہوریت موجود ہے صرف نواز شریف نہیں ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی۔ نواز شریف کا داماد بھی ان کی زبان ہی بولتا ہے۔ شہباز شریف کے پاس جے آئی ٹی کو جواب دینے کےلئے کچھ نہیں تھا۔ آئین کے آرٹیکل 63,62 کا کوئی ایشو ہی نہیں ہے، اب فوجداری مقدمات چلیں گے۔ نواز شریف جانتے ہیں کہ وہ اور ان کے بچے پھنس گئے ہیں۔