لاہور(وقائع نگار) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق چیف آف آرمی سٹاف اور اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف گذشتہ روز خصوصی طیارے سے صوبائی دارالحکومت پہنچے جہاں وہ کچھ وقت قیام کرینگے، ذرائع نے بتایا کہ جنرل (ر) راحیل شریف نجی کام کے سلسلے میں پاکستان آئے ہیں جس کے بعد وہ ایک بار پھر سعودی عرب واپس چلے جائیں گے۔
