تازہ تر ین

بورڈ کا عمر اکمل کو شوکار نوٹس جاری

لاہور (نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمراکمل کو سات روز میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیخلاف پریس کانفرنس کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ عمر اکمل نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے اور ناروا سلوک کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ انضمام الحق اور مشتاق احمد کو بطور عینی شاہد بلایا جائے گا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے گزشتہ روزپریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ پر گالیاں دینے اور این سی اے میں پریکٹس سے روکنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔دوسری جانب کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب اللہ کو حاضر ناظر جان کر لکھیں گے اور تمام سچی باتیں بیان کریں گے۔ شوکاز نوٹس جاری ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں علم تھا کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں غلطی پر نہیں ہوں تو جواب دینے سے کیوں ڈروں، اللہ کو حاضر ناظر جان کر جواب میں سچی باتیں ہی لکھوں گا اورقانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد سات روز کے اندر ہی جواب دوں گا۔واضح رہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر سنگین الزامات لگانے پر پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ عمر اکمل نے ایک نیوز کانفرنس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات عائد کیے تھے، انہوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ مکی آرتھر انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی داخل ہونے سے روکتے ہیں۔عمر اکمل کے اس بیان پر مکی آرتھر نے ان کے الزامات کی تردید کی اور کہا تھا کہ انہوں نے مڈل آرڈر بلے باز کو کرکٹ اکیڈمی آنے سے نہیں روکا بلکہ کلب کرکٹ کھیلنے کا کہا ہے۔ عمر اکمل کے الزامات پر پی سی بی نے بھی گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ کرکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain