ممبئی ( شوبز ڈیسک ) فلموں میں متعدد جاندار کردار نبھانے والی بالی ووڈ کی ڈمپل گرم دپیکا پڈوکون اب اپنی اگلی فلم میں گینگسٹر کا کردارادا کرتی نظر آئینگیدپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جو بھارت کی بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ پروڈیوسرز کی پہلی پسند بھی ہیں، بالی ووڈ کا تقریباً ہرہدایت کاروپروڈیوسرانہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کیلئے بےتاب نظر آتاہے، دپیکا نے اپنی محنت اور لگن سے نہ صرف بالی ووڈ میں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی الگ پہچان بنائی ہے۔
، دپیکا اب تک کئی جاندار کردار نبھا چکی ہیں جن کیلئے انہیں فلم فیئرسمیت متعدد ایوارڈزسے بھی نوازاجاچکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اپنی اگلی فلم ”سپنا دیدی“ میں گینگسٹر کا کردارادا کرتی نظر آئینگی، وشال بھردواج کی زیر ہدایت بننے والی فلم ”سپنا دیدی“ کی کہانی80 کی دہائی کی حقیقی کردار رحیماخان کے گرد گھومتی ہے، جو بھارت کے سب سے بڑے ڈان داو¿د ابراہیم سےاپنے شوہر کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے ہر حد سے گزر جاتی ہے۔فلم کی کہانی بھارتی صحافی اور مصنف ایس حسین زیدی کے مشہور ناول ”مافیا کوئین آف ممبئی“ سے ماخوذ ہے، فلم میں دپیکا کے ساتھ اداکارعرفان خان مرکزی کردار نبھارہے ہیں جو دپیکا کے بدلے میں ان کا بھرپورساتھ دیتے نظر آئینگے، فی الحال دپیکا ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ”پدماوتی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فوراً بعد ”سپنا دیدی“ کی شوٹنگ کا آغازکردیا جائے گا۔