لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بغیرایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقادبھارت میں انعقادخطرے میں پڑگیا۔پاکستانی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔میگا ایونٹ کی تاریخوں میں پہلے ہی ردوبدل کی تجاویززیرغورہیں اورایونٹ جون کی بجائے ستمبر2018ءمیں منعقد کرایاجاسکتا ہے۔ پاکستان کواجازت نہ دئیے جانے پرایشیاکپ کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کاقوی امکان ہے۔اس سے قبل پاکستانی جونیئرکرکٹ ٹیم کوویزوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاتھاجس کے باعث انڈر19 ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی بھارت سے چھن گئی اورایونٹ ملائیشیا منتقل کردیاگیاہے۔






































