تازہ تر ین

بھارت کے متعصب ہندوﺅں پر ہوا اللہ کا قہر نازل،600افراد بنے لقمہ اجل

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں سوائن فلو کی بیماری پھیلنے سے600 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے تحت رواں سال کے آغاز سے اب تک تقریباً13 ہزار افراد سوائن فلو کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 600 افراد کی موت واقع ہوگئی۔سوائن فلو سے سب سے زیادہ اموات گجرات میں ہوئیں جہاں 220 افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ گجرات میں سوائن فلوکی شدت کو دیکھتے ہوئے وزارت صحت کے15 ہزار ملازمین ہنگامی بنیادوں پر اس بیماری کی روک تھام کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب ہندوستانی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایچ ون این ون وائرس کا پھیلا سوائن فلو کی شدت اور اموات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔یہ وائرس ایچ ون این ون 2009 میں امریکہ ، میکسیکو، کینیڈا اور یورپ سے پھیلنا شروع ہوا تھا اور اس کی بیماری پھیلانے کی طاقت میں اب تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain