واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر مشاورت کر کے افغانستان کے بارے میں نئی حکمت عملی طے کریں گے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے خطے میں پاکستان کی جیو اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے امریکی حکومت اسے نظر انداز نہیں کر سکتی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا افغانستان میں مزید ہزاروں فوجی بھیجےگا یا تمام فوج کو نکال کرافغانستان میں صرف نجی کنٹریکٹر کی مددلےگا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کے بارے میں نئی حکمت عملی آج طے کریں گے۔ وائٹ ہاو¿س کے مطابق جنوبی ایشیا پر نئی حکمت عملی طے کرنے کے لیے صدر ٹرمپ نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ آج نیشنل سکیورٹی ٹیم کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
ادھر وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ افغان جنگ کے خاتمے سے متعلق حکمت علمی کا فیصلہ کرنے کے نزدیک پہنچ چکی ہے، غیرملکی تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان کی حکومت چاہتی ہے کہ امریکا پاکستان کو الگ رکھتے ہوئے افغانستان کے لئے حکمت عملی ترتیب دے جبکہ امریکا کے خطے کے لئے مخصوص تحفظات ہیں اور وہ پاکستان کو بھی نظرانداز نہیں کر سکتا۔