تازہ تر ین

شاہ رخ کی نائٹ رائیڈرزاورزلمی میں میچ پڑگیا

اسلام آباد (آئی این پی)جنوبی افریقا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ دو نومبر سے شروع ہوکر پندرہ دسمبر تک دھوم مچائے گی۔ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان کے جاوید آفریدی اور بھارت کے شاہ رخ خان کے درمیان ہوگا۔ سوشل میڈیا پر میچ کو لے کر خوب دھوم مچی ہوئی ہے اور اسی منی پاک بھارت ٹاکرا قرار دیا جارہا ہے۔جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کا ٹاکرا پاک بھارت میچ کا مزہ دے گا۔۔ شاہ رخ خان کی کیپ ٹان نائٹ رائڈرز کے کپتان جے پی ڈومینی جب کہ بنونی زلمی کے کپتان کونٹن ڈی کوک ہوں گے۔
۔ اس سے پہلے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے جنوبی افریقا میں اپنی دوسری فرنچائز بینونی زلمی متعارف کروادی۔جوہانسبرگ میں بینونی زلمی کے لوگو کی شاندار تقریب رونمائی ہوئی۔ جوہانسبرگ کے ہائی اسکول میں منعقدہ تقریب میں پشاور زلمی کےمالک جاوید آفریدی نے بینونی زلمی کے لوگو کی رونمائی کی۔ اکیس اگست کو جاویدآفریدی پریس کانفرنس میں بینونی زلمی کے ہیڈکوچ کا اعلان بھی کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain