لاہور(آئی این پی)کے سپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار سلمان بٹ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی نے نوجوان اوپنر سمیع اسلم کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس کا کپتان مقرر کیا ہے اور 11ٹیسٹ اور 4ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے سمیع اسلم ڈرافٹ کے ذریعے اس ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں ، دسمبر 2016کے بعد سے ٹیم سے دور 21سالہ سمیع اسلم کے پاس یہ سنہری موقع ہے کہ وہ ایک بار پھر ٹیم میں واپسی کریں تاہم یہ بہت مشکل نظر آرہا ہے کیوں کہ لاہور وائٹس کی ٹیم میں پہلے ہی 3اوپنرز موجود ہیں،سلما ن بٹ کپتان ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اورسابق کپتان اظہر علی کی موجودگی میں سمیع اسلم کو خدشہ ہے کہ انہیں فائنل الیون میں جگہ ملنا مشکل ہے ۔