تازہ تر ین

پروفیسر کی سینٹ کٹس کی پلے آفز میں رسائی یقینی

پورٹ آف سپین (اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس نے بارباڈوس ٹریڈنٹس کو 17 رنز سے ہرا دیا، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، کیرن پولارڈ کی 63 رنز کی طوفانی اننگز رائیگاں گئی۔ سی پی ایل کے 16 ویں میچ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، پولارڈ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور 6 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، سیموئل بدری نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں سینٹ کٹس نے 9.3 اوورز میں 84 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد میچ مکمل نہ ہو سکا اور ڈک ورتھ میتھڈ کے تحت سینٹ کٹس کی ٹیم 17 رنز سے فتح یاب قرار پائی، کرس گیل 38 اور محمد حفیظ 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain