کراچی (آئی این پی) پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ ،نشان حیدر پانے والے راشد مہناس شہید کا46واںیوم شہادت آج ملک بھرمیں عقید ت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا،راشد مہناس نشان حیدر کا اعزاز پانے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے،وہ 17فروری 1951کو کراچی کی ایک معززراجپوت فیملی میں پیداہوئے،ان کا خاندان اور عزیز وقارب بھی پاک فوج سے وابستہ تھے،راشد مہناس 1971کو پاک فضائیہ کے آفیسر بنے،20اگست 1971کو ان کی تربیتی ورکشاپ تھی کہ ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک بٹ میں داخل ہوگیا،اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی طرف موڑ دیا،مگر راشد مہناس جہاز کا رخ زمین کی طرف موڑکر ملک پر قربان ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا ،انہیں نشان حیدر سے نوازا گیا تھا۔