کاغان(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ہر تقریر میں عدالت کی توہین کر رہے ہیں سپریم کورٹ کو اس کاسوموٹو ایکشن لینا چاہئے ہمارے دور میں اعلیٰ عدلیہ فوری نوٹس لیتی تھی، کاغان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ کوئی فیصلہ دے تو پورے پاکستان کو اس کو ماننا چاہئے ،موجودہ لڑائی صرف تخت رائے ونڈ کی ہے جس سے نظام کو کوئی خطرہ نہیں ،تخت رائیونڈ میں آپس میں لڑائی ہو رہی ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہم میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹیں،ن لیگ نے میثاق جمہوریت پر عمل نہیں کیااور ہمیں دھوکا دیا ،پیپلزپارٹی آج بھی میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر قائم ہے ،حکومت کے کردار پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے ،ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے ،پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے ، بلاول نے پنجاب میں کارکن کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کا مائنڈ سیٹ آمرانہ ہے ہمارے وکلا اس کیس کو دیکھیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے عمران خان کے جلسے کے حوالے سے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سندھ میں آنا چاہئے اور کام کرنا چاہئے ،دعا ہے پی ٹی آئی کا جلسہ کامیاب ہولیکن سندھ کے لوگوں کو ان کا پیغام پسند نہیں آئے گا،انہوں نے کہا2013 ئ میں ہمیں اوپن گراﺅنڈ نہیں ملا، ہمارے خیبر پختونخوا میں اب تک تمام جلسے کامیاب ہوئے ہیں اور26 اگست کو اٹک میں کامیاب جلسہ کرینگے اور آئندہ الیکشن میں اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئیں گے۔
