لاہور (ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے ملتان بار کے صدر کا لائنسنس معطل کر کے گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ۔ جس پر وکلاءسراپا احتجاج بن گئے ۔ اور مال روڈ پر اچانک تمام راستے بند کر دئیے جس پر پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل استعمال کئے ۔جس پر عام ٹریفک شدید متاثر ہوئی ۔ وکلاءکا ہائیکورٹ کیجانب پتھراﺅ بھی سامنے آیا ہے ۔
