واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے جدید طیارے دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، پہلے مرحلے میں امریکہ بھارت کو 40 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے والے 22ڈرون طیارے دیگا، بھارت ان طیاروں کو پاکستان اور چین سے ملحقہ سرحدی علاقوں کی نگرانی کیلئے استعمال کریگا، ان طیاروں کی فراہمی کمے بعد امریکہ بھارت کو ایسے جدید ہتھیار بھی فراہم کریگا جو صرف چند بڑے ممالک کے پاس ہیں، ٹرمپ انتظامیہ بھارت کو جوہری اسلحہ اور دیگر جدیدہتھیاروں کی فراہمی چین کے مقابلے میں بھارت کو مضبوط بنانے کیلئے کر رہا ہے۔ امریکی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا بھارت کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کرنے کا فیصلہ چین کو بلیک میل کرنے کیلئے ہے، حالیہ فیصلوں نے اس بات کو تقویت دی ہے کہ مستقبل میں افغانستان سمیت اس خطے میں بھارت کو اہم کردار ادا کرنے کے لیے چن لیا گیا۔ بھارت کو ملنے والے دو بلین ڈالرز کے جدید ڈرون طیارے اس کی 7500 کلومیٹر لمبی سرحد پٹی کی حفاظت کرینگے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ پہلی بار کسی ایسے ملک کو ڈرون طیارے دینے جا رہا ہے جو نیٹو کا ممبر نہیں ہے۔