تازہ تر ین

ہر سال ڈیرھ سال پاکستانی کس بیماری میں مرنے لگے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کینسر کیئر ہسپتال و ریسرچ سنٹر، لاہور کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر شہریار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ لاہور میں 27ایکڑ رقبے پر 400بستروں کا ایک کینسر ہسپتال تعمیر کر رہا ہے جس میں کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی اور کسی مریض کو واپس نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے انہیں تاجر برادری اور عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن ملک میں کینسر کے ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے صرف 20فیصد مریضوں کو علاج کی سہولت میسر ہے جبکہ 80فیصد مریض اس سہولت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں 2016ءمیں کینسر کے 185640نئے کیس سامنے آئے جبکہ شوکت خانم میں سالانہ صرف 10500مریضوں کا علاج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاج کی بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال کینسر کے 154390مریض فوت ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال 85000خواتین کو چھاتی کا کینسر ہو رہا ہے جبکہ صرف پنجاب میں کینسر کی وجہ سے روزانہ 423اموات واقع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے ادارے نے لاہور میں ایک جدید طرز کا کینسر ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا جس میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ یہ ایشیا کا پہلا ہسپتال ہو گا جس میں کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی بہتر سہولت فراہم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اس نیک مقصد میں ان کے ساتھ تعاون کرے تاکہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر شہریار نے کینسر کا مفت علاج فراہم کرنے کیلئے ہسپتال بنانے کا جو عظیم منصوبہ شروع کیا ہے وہ انتہائی قابل تعریف ہے کیونکہ پاکستان میں کینسر کا مرض تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ملک کے ہر صوبے میں کم از کم ایک کینسر ہسپتال تعمیر کرے تاکہ مریضوںکو اپنے صوبوں میں ہی اس موذی مرض کا بہتر علاج فراہم ہو سکے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اس نیک کام میں کینسر کیئر ہسپتال و ریسرچ سنٹر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی کوشش کرے گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک نے اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر شہریار کی قوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر اپنے ممبران کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain