تازہ تر ین

ٹرمپ کی پاکستان مخالف پالیسی, وزیراعظم کا دوٹوک جواب

اسلام آباد( خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی بھی پہلی پالیسی کی طرح ناکام ہوگی، غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا مو¿قف واضح ہے کہ افغان مسئلے کا حل فوجی آپریشن میں نہیں ہے اور سیاسی طریقے سے وہاں امن و امان قائم کیا جاسکتا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان روز اول سے کہہ رہا ہے کہ افغانستان میں فوجی حکمت عملی نہ تو پہلے کامیاب ہوئی اور نہ ہی مستقبل میں کامیاب ہوگی، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی تصفیہ ہی افغان مسئلے کا حل ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی کا نتیجہ بھی ناکام ہی ہوگا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ کی حمایت کرتا ہے لیکن اس جنگ کو اپنے ملک میں آنے نہیں دینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ ان کی حکومت دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی حمایت کرتی ہے تاہم ہم افغانستان کی جنگ کو اپنے ملک میں سرایت نہیں کرنے دیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہ اس جنگ سے امریکا کو 714 ارب ڈالر اور ہزاروں جانوں کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی افغانستان کی جنگ پاکستان کی سرزمین پر لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں جو بھی ہو رہا ہے ¾ وہ وہیں تک محدود رہنا چاہیے ¾پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم نہیں کرتا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے جس میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، افغانستان میں امن سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، بریگزٹ کے بعد پاکستان سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اختیار کردہ دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت حاصل ہونے والی معاشی بحالی کو اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے اور پائیدار اقتصادی نمو کو یقینی بنانے کیلئے مزید تقویت دی جانی چاہئے، ٹیکس کا نظام سرکاری شعبے کی مینجمنٹ میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حکومت ٹیکس محصولات کو عام آدمی کی بہبود اور ترقی کیلئے بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ریونیو اور ٹیکس وصولی کے بارے میں وزیراعظم آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو ملک کی موجودہ اقتصادی اور مالی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ بریفنگ کے دوران ٹیکس بنیاد کو وسعت دینے اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ٹیکسوں کی وصولی میں گزشتہ چار برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مجموعی ٹیکس وصولی پائیدار بنیادوں پر بڑھی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے عوامی نمائندے اپنا کردار مو¿ثر طریقے سے ادا کریں، راولپنڈی میں جاری منصوبوں کی تکمیل کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے، راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماو¿ں میں ملک کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ عدالت اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے تاہم جامعات بھی نوجوان نسل کی کردار سازی اور علم پر مبنی تحقیق کو یقینی بنائیں تاکہ ترقی کا پہیہ چل پڑے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain