تازہ تر ین

روزانہ 4ہزار مریضوں کی اموات, وجہ انتہائی قابل افسوس

لاہور( اپنے سٹا ف رپورٹرسے )پاکستان ینگ پرفارماسسٹ ایسوسی ایشن وپاکستان ڈرک لائیرز فورم نے لاہورپریس کلب کے باہر مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماڈاکٹرہارون یوسف اور صدر ڈرگ لایئرزفورم ڈاکٹرنورمحمد مہر اورڈاکٹرحناشوکت نے ادویات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے پر کڑی تنقیدکی اور اضافی قیمتیں فوری واپس کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔اُن کا کہناتھا کہ ادویات کی مہنگائی ،ادویات کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کے سبب پاکستان میں ہیپاٹائٹس وکینسرکے چارہزار کے لگ بھگ مریض روزانہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔اتنی بڑی تعداد میں اموات کے براہ راست ذمہ دار وفاقی وزارتِ صحت،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے سربراہان ہیں۔حکومتی نااہلی کی وجہ سے پاکستان ہیپاٹائٹس کے سب سے زیادہ مریضوں کا ملک بن چکاہے اور اسی ملک میں جان لیوابیماری کی ادویات دُنیا بھر کے دیگر سبھی ممالک سے مہنگی ہیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پر قابض ڈاکٹراسلم افغانی پاکستان میں ادویات کے بحران اور12فروری2017ءکے سانحہ مال روڈکے ذمہ دار ہیں۔اسلم افغانی چندبڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تنخوادارہیں جو کلی طورپرخلاف ِ قانون وضابطہ چیز ہے۔ ڈرگ ایکٹ 1976ءکے تحت پاکستان میں سستی اورمعیاری جنیرک ادویات کا نظام قائم ہوسکتاہے لیکن وفاقی حکومت،وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑاور سی ای اوڈریپ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ایماءپر جنیرک میڈیسن کا نظام ختم کرکے نیاایکٹ لانا چاہتے ہیں جوغریب مریضوں پرڈرون حملے جیساہوگاتاہم ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ینگ ڈاکٹرزاور ڈرگ لائیرزفورم 1976ءکے ڈرگ ایکٹ میں فارمولرلی اورجنیرک ادویات کے خاتمے کی صورت میں حکومت کا احتساب کرے گی اورحکومت کے غیرقانونی اور مریضوں کے خلاف کسی بھی نئے قانون کے آگے سیسہ پلائی دیوارثابت ہوگی۔احتجاجی مظاہرے کے دوران مقررین نے حکومت کو خبردارکیاکہ اگر مریضوں کے ساتھ ظلم وزیادتی بندنہ کی گئی تو کراچی سے لیکر کشمیرو گلگت تک فارماسسٹ ملک گیراحتجاج کریں گے ۔مقررین نے حکومت ِ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ جنیرک ادویات کے نظام کو فوری طورپر نافذکرکے روازنہ چارہزارمریضوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے میں اپنا کردار اداکرے۔وزیراعظم پاکستان،چیف آف آرمی سٹاف وچیف جسٹس آف پاکستان ادویات کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کے سبب بڑی تعداد میں ہونے والی مریضوں کی اموات پر سوموٹوایکشن لیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain