گوجرانوالہ‘قصور (بیورو رپورٹ) گوجرانوالہ مختلف حادثات میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشہ میں سوار ایک شخص ہلاک خاتون سمیت تین افراد زخمی دوسرے واقعہ میں سنگدل ماموں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیرہ سالہ بھانجے کو گلے میں پھندا ڈالکر بے دردی سے قتل کر دیا تفصیل کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ جگنہ بازار کا رہائشی تیرہ سالہ علی اپنے ماموں کے گھر کھیل رہا تھا کہ ماموں احمد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈالکر قتل کر دیا لرزہ خیز واردات کے بعد احمد نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا قتل کی خبر گھر پہنچتے ہی والدین اور بہن بھائیوں پر غشی کے دورے پڑنے لگے پولیس تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دوسرے واقعات میں تھانہ اروپ کے علاقہ سیالکوٹ بائپاس کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر سے ایک شخص حیدر موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر سنگدل خاوند نے حاملہ بیوی کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اھل خانہ پر غشی کے دورے ملزم فرار مقدمہ درج نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق تھانہ کھیالی کی رہائشی بیس سالہ فروا کی شادی آٹھ ماہ قبل بلال نامی شخص سے انجام پائی بلال اپنے سسرال میں بیوی کے ہمراہ رہائشی پذیر تھا بلال کا اپنے محلے ہی کی لڑکی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا بلال متعدد مرتبہ اس لڑکی کے ساتھ شادی کیلئے اجازت مانگتا رہا مگر با رہا انکار پر منتقل ہو کر ظالم شوہر نے معصوم بیوی حاملہ کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، حالت غیر ہونے پر محلے داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال پہنچایا، جہاں فروا زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا تھوڑی ہی دیر بعد دم توڑ گئی بلال موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے ملزم کی تلاش میں چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔ قصور کے نواحی علاقہ کوٹ رانا حیات میں اوباش نے مدرسہ میں پڑھنے کیلئے جانے والی 13سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج، پولیس کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے، تفصیلات کے مطابق کوٹ رانا حیات پھولنگر کے رہائشی محمد رمضان نے تھانہ سٹی پھولنگر پولیس کو بتایا کہ میری 13سالہ بیٹی رابعہ مدرسہ میں پڑھنے کے لیے جا رہی تھی کہ اس دوران ملزم ریاست نے بیٹی کو پکڑکر فصل جوار میںلے گیا اور زبر دستی زناءبالجبر کیا، تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔ قصور کے نواحی گاﺅں موضع شیخم میں عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نومولود بچہ جاں بحق جبکہ ماں کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا، اہل خانہ ڈاکٹر کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاﺅں موضع شیخم کے رہائشی محمد امین کی اہلیہ بلقیس بی بی مقامی عطائی ڈاکٹر وقاص کے کلینک پرگئی جہاں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اس کا نومود بچہ جاں بحق ہوگیا،جبکہ بلقیس بی بی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کردیاگیاہے ،بلقیس کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر وقاص پورے واقع کا زمہ دار ہے،جس کی غلط دوائی کی وجہ سے ان کابچہ جانبحق ہوگیا،پولیس مصروف کارروائی ہے۔
