تازہ تر ین

پاک، امریکہ تعلقات بارے وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں اہم خطاب

اسلام آباد(اے این این) امریکی صدر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل29 اگست کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر نے اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ سے رابطہ کیا ہے اور انھیں اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کیا ہے ، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکی اور بھارت کو تھپکی نہیں چلے گی، امریکا نے قربانیوں کا اعتراف نہ کر کے سوچنے پر مجبور کیا۔شاہ محمود قریشی نے امریکی پالیسی کے جواب میں قومی اسمبلی کے اجلاس کو اہم پیشرفت قرار دیا اور عمران خان کو ایوان میں جانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا پارلیمنٹ کے ذریعے امریکا کو جواب دیا جائے۔خواجہ سعد رفیق بھی امریکی صدر پر برس پڑے اور کہا کے حالات خراب کرنے میں امریکا کا بڑا کردار رہا ہے، وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان کوافغانستان نہ سمجھا جائے، ریاستی ادارے، مسلح افواج اور سیاسی جماعتیں ایک پیج پرہیں۔ ادھر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کی جانب سے ان قربانیوں کا اعتراف ناگزیر ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستان سے زیادہ کسی دوسرے ملک نے اقدامات نہیں کئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کے عزم کے ساتھ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان افغانستان اور جنوبی ایشیا کے بارے میں نئی امریکی حکمت عملی کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ایک امن پسندملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے قریبی اور دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد دو طرفہ مشاورت کیلئے علاقائی ممالک کے دورے کروں گا۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی آج قومی اسمبلی کو پاک امریکہ تعلقات کی موجودہ نوعیت کے بارے میں اعتماد میں لیں گے ،خارجہ پالیسی پر قومی اسمبلی کا خصوصی طور پر طلب کردہ اجلاس میں بحث کی جاے گی ، حکومت نے پاک امریکہ تعلقات پرپارلیمینٹ کے ممکنہ فیصلوں عملدرآمدکو فیصلہ کرلیا ،، امریکی دھمکیوں کے حوالے سے معذرت خواہ ہونے کی بجائے دوٹوک موقف کےلئے تمام اداروں کی باہمی مشاورت سے متفقہ ”قومی بیانیہ“ وضع کرنے پر بحث کی جائے گی ۔ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کو بھی اعتمادمیں لے لیاگیاوزیراعظم خارجہ محاز بالخصوس پاک امریکہ کشیدگی کے ضمن پاکستان کی مشکلات من و عن پارلیمینٹ کے سامنے رکھ دیں گے اور حکومت اس معاملے پارلیمینٹ کے متفقہ فیصلہ کو تسلیم کر لے گی اور باقاعدہ طور پر قومی فیصلہ سے امریکہ کو آگاہ کردیا جائےگا قومی سمبلی کا اجلاس سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے ، پارلیمنٹ کی منظوری کیلئے ابتدائی طور رپرپاک امریکہ حالیہ کشیدگی میں کمی کے معاملے پر ”پارلیمانی سفارتکاری“ کو بروئے کار لانے کی سفارش کر دی،امریکہ کو دو ٹوک انداز میں پاکستان کی ممکنہ آپشنز سے بھی آگاہ کرنے کی تجویز دے دی گئی، پارلیمنٹ اس بارے میں متفقہ فیصلہ کرے گی ، وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں پالیسی بیان کے تناظر میں متفقہ سفارشات تیار کی جائیں گی ،


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain