تازہ تر ین

نیب کیجانب سے شریف خاندان کی گرفتاریوں کی بجائے کیاہونیوالا ہے ، اہم ترین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد نیب کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ لیکن نیب شریف خاندان پر خاصی مہربان نظر آتی ہے ۔ نیب نے شریف خاندان کا ایک بڑا خطرہ ٹال دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے شریف خاندان کے جے آئی ٹی کے سامنے قلمبند کروائے گئے بیانات پر ہی اکتفا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذارئع نے دعویٰ کیا کہ اب گرفتاریوں کی بجائے براہ راست ریفرنسز دائر کیے جائیں گے۔ نواز شریف اور شریف خاندان کے ممبران کے جے آئی ٹی کو دئے گئے بیانات کے بعد مزید کسی بیان کی ضرورت نہیں ہے۔ نیب نے جے آئی ٹی کے روبرو دئے گئے شریف خاندان کے بیانات کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔ دوسری جانب نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کی جانب سے دئے جانے کے بعد بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے جے آئی ٹی ممبران کو نوٹسز جاری کرنا شروع کر دئے ہیں۔ ابتدائی طور پر جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا اور ایس ای سی پی کے افسر کو نوٹس جاری کیا گیا، دونوں رواں ہفتے نیب کو اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں جے آئی ٹی کے دیگر چار ارکان نیب میں اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گے۔ بیانات کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کا حصہ بنایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain