اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کا پی ٹی آئی مغربی پنجاب سے بطور نائب صدر تقرر کرنے پر عمران خان اور جہانگیرترین کو نوٹس جاری کردئیے ، درخواست کی سماعت 18ستمبر کو ہوگی، پیر کو الیکشن کمیشن میں 5رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے بعد رائے حسن نواز کو پارٹی نائب صدر بنانا پارٹی آئین کی خلا ف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کی تقرری سے متعلق وضاحت طلب کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان ، سیکرٹری جنرل جہانگیرترین اور رائے حسن نواز کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
