تازہ تر ین

چین کے بعد روس بھی پاک فوج پر مہربان ، جدید ترین ٹیکنالوجی کے ایم جنگی ہیلی کاپٹرز حوالے کر دئیے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کو 4 ایم آئی 35 ایم جنگی ہیلی کاپٹرز موصول ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں حریف رہنے والے پاکستان اور روس کے درمیان اب تیزی سے قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ خاص کر دفاعی شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مضبو ط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اور روس کے درمیان 2 برس قبل ایک اہم اور تاریخی دفاعی معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت روس نے پاکستان کو ایم آئی 35 ایم جنگی ہیلی کاپٹرز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ معاہدہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کوششوں سے طے پایا تھا۔ اب اس معاہدے کے تحت روس نے پاکستان کو ایم آئی 35 ایم جنگی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ فراہم کر دی ہے۔ پہلی کھیپ میں پاکستان کو 4 ایم آئی 35 ایم جنگی ہیلی کاپٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔ جبکہ اگلے سال میں پاکستان مزید 20 ایم آئی 35 ایم جنگی ہیلی کاپٹرز روس سے حاصل کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain