تازہ تر ین

”عید پر صوبے میں گندگی نہ دیکھوں “

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں شہریوں کی سہولت کیلئے مویشی منڈیاں قائم کی ہیں۔ مویشی منڈیوں میں خریداری کیلئے آنے والوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم ہونی چاہئیں۔ وزیراعلیٰ نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی منڈیاں قائم کرنے والوں کو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے۔ مویشی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔ صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ مویشی منڈیوں میں سپرے باقاعدگی سے جاری رکھا جائے اور کانگو وائرس اور ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے وضع کردہ پلان پر من و عن عمل کیا جائے۔ متعلقہ صوبائی وزیر اور سیکرٹری مویشی منڈیوں کے دورے جاری رکھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دو گھنٹے جاری رہنے والے طویل اجلاس میں عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر صفائی، مویشی منڈیوں میں انتظامات ، ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے اقدامات، جھولوں کے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزراءمنشاءاللہ بٹ، آصف سعید منہیس، رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر، لارڈ میئر لاہور، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے سول سیکرٹریٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، چیف سیکرٹری پنجاب اور متعلقہ حکام ماڈل ٹاﺅن سے اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ملتان، سرگودھا،ساہیوال، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے میئرز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں۔ عیدالاضحی پر سڑکوں پر سری پائے بھوننے پر پابندی ہوگی۔کھلے مقامات پر سری پائے بھوننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔سری پائے بھوننے کا ایک واقعہ بھی سامنے آیا تو ذمہ دار متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں عیدالاضحی پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔ غفلت کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔ دریں اثناءمنتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اورہماری حکومت نے اےسے انقلابی اقدامات کےے ہےں ،جس سے امےر اورغرےب کے درمےان خلےج کم ہورہی ہے ۔امےر اورغرےب کےلئے الگ تعلےم اورالگ صحت کی سہولےات کے کلچر کو بدلنے کی جانب تےزی سے بڑھ رہے ہےں اور امےر اورغرےب کے پاکستان کے فرق کو ہر صورت مٹاکردم لےں گے۔وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کا واحد راستہ وسائل کی منصفانہ تقسےم ہی ہے اور مسلم لےگ(ن) کی حکومت عوام کے دکھوں کو خوشےوں مےں بدلنے اور ملک کو فلاحی رےاست بنانے کےلئے دل وجان سے جدوجہد کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ محروم معےشت طبقات کو بھی تعلےم اورعلاج کی وہی سہولتےں دےں گے جو امےر کو حاصل ہےں اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کی پنجاب حکومت نے ایسا نظام وضع کیا ہے جس سے ہسپتالوں میں غرےب مرےضوں کو بھی وہی ادوےات مفت مل رہی ہےں جو اشرافےہ استعمال کرتی ہے ،یہ اس پاکستان کی جانب پیش قدمی ہے جس کا خواب علامہ اقبالؒ اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے دیکھا تھا-وزیراعلی نے کہاکہ تعلیم سمیت ہر شعبہ میں میرٹ کو رائج کیا گیاہے اور میرٹ کی پالیسی پر عملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں جبکہ اےنٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے ہزاروں بچوں کے ہاتھوں مےں قلم اورکتاب دی گئی ہےں۔
شہبازشریف


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain