لاہور (خصوصی ) قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شاہد حمید ڈار نے حلف لینے کے بعد چیف جسٹس کاپروٹوکول لینے سے انکار کر دیا، حلف برداری تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ کی ذات پر یقین کامل ہے اور ضمیر مطمئن ہے ، چیف جسٹس کا پروٹو کول نہیں لینا چاہتا۔
