تازہ تر ین

آرمی چیف کی فوج کوکراچی کے شہریوں کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کو کراچی کے شہریوں کو ہرممکن فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی انتظامیہ کی جانب سے بارش کے بعد کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پاک آرمی سے مدد کی درخواست کی گئی ہے جب کہ فوج نے پانی نکالنے کے لیے واٹر پمپس بھی فراہم کردیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے انتظامیہ کی درخواست پر شہریوں کو مد د فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں موسلا دھار بارش، 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق واضح رہے کہ گزشتہ رات سے شہر قائد میں موسلادھار بارش کا سلسلسہ جاری ہے جس کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جب کہ متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain